
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
x
Advertisement
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 686 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 48 لاکھ 10 ہزار 182 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 784 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

کورونا وائرس: NCOC کا مزار، سینما ، تھیٹر فوری بند کرنے کا اعلان
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں اضافے کے باعث مزار، سینما اور تھیٹر فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 55 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 22 ہزار 88 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 164 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 736 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے1 ہزار 296 مریض زیرِعلاج ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 52 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 704 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 8 ہزار 221 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 438 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 258 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 302 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
- کورونا کا دوسرا حملہ: پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی
- نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کورونا مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
- پنجاب اسمبلی کے افسروں اوردیگر ملازمین کیلئے کوروناٹیسٹ لازمی
- امریکا اور یورپ میں کورونا کی صورتحال خراب، لاکھوں نئے کیسز
- کورونا وائرس: اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیاں جلد اور طویل کرنے پر غور
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار 765 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 248 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 226 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 154 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 41 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 116 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
مریم نواز نے اسکیچ بنانے والے نواجون کا نمبر مانگ لیا
-
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی زیریں سندھ میں دھند
-
سندھڑی: لڑکی کے قتل کے الزام میں ایک اور ملزم گرفتار
-
فواد اور رانا ثناء کا احتساب مقدمات کی کارروائی لائیو دکھانے پر اتفاق
-
مریم صاحبہ! شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، شبلی فراز
-
لاہور چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
-
پی آئی اے کا برطرف ملازمین کے کیسز کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
گلگت بلتستان انتخابات کے روز بارش اور برف باری کا امکان
-
جدہ میں قبرستان پر حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان
-
کتے کے کاٹنے کا مقدمہ چیف میونسپل افسر کیخلاف درج
-
اداروں کو لڑانے والوں کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ
-
اتحاد کو متنازع قرار دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، بلاول بھٹو
-
مریم نواز ہوٹل سے رخصت ہونے کیلئے بلاول کو ڈھونڈتی رہیں
-
وزیر اعظم جمعہ کو بلوچستان کے ایک روزہ دورہ پر تربت پہنچیں گے
-
پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک ہے، مریم نواز
-
کورونا وائرس: اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیاں جلد اور طویل کرنے پر غور
-
کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ
-
وزیر اعظم عمران خان کی ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت
-
پاک بحریہ کے جہاز کا دو طرفہ مشق میں شرکت کیلئے ترکی کا دورہ
-
سابق گورنر گلگت بلتستان کے بیٹے کا 4 روزہ راہداری ریمانڈ