Categories
Breaking news

پاکستان: 1 دن میں کورونا وائرس سے 37 اموات

Advertisement
پاکستان: 1 دن  میں کورونا وائرس سے 37 اموات

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 923 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 48 لاکھ 47 ہزار 105 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح 6 اعشاریہ 24 فیصد پر آ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 304 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 714 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 34 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 34 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 784 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 23 ہزار 641 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 219 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 53 ہزار 51 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 718 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 8 ہزار 822 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 455 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 472 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 303 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 ہزار 122 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 250 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 274 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 155 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 139 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 118 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *