Categories
Breaking news

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، انگین التان

Advertisement

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، انگین التان

ترک ڈرامے میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے اداکارانگین التان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوسراگھر ہے، یہاں آکر خوشی ہوئی۔ انگین التان ان دنوں پاکستان میں ہیں اور اپنے مداحوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان میں اچھے برادرانہ تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلوگ میرے کردار کے باعث مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ میں پاکستانیوں کی محبت اور نیک خواہشات پر ان کا مشکورہوں۔

ترک اداکار نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا آخری نہیں بلکہ پہلا دورہ ہے، ارطغرل ڈرامہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی پہلوؤں سے بھر پور ہے۔ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈرامے کو پسند کیا۔

Advertisement

انگین التان نے کہا کہ میں اور میرے ساتھیوں نے بہت محنت کی تھی جس کا صلہ اب دیکھ رہا ہوں۔ اگر پاکستانی انڈسٹری کے پاس اچھی سٹوری ہوئی تو ضرور اس میں کردار ادا کروں گا۔

پاکستانی کے قدرتی حسن سے بہت متاثر ہوں اور تاریخی یادگاروں کو بھی دیکھنا چاہوں گا۔

خیال رہے اس سے قبل ڈرامہ ارطغرل میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے ترکش جاوید جیتن گُنیر اداکار بھی پاکستان آئے تھے۔ پاکستان میں ان کا بھی شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *