Categories
Breaking news

پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1-5 سے ہرادیا

پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1-5 سے ہرادیا

دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بیلجیم نے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرادیا، قومی ٹیم اتوار کو اسپین روانہ ہوگی۔

بیلجیم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی اور دوسرے کوارٹر میں دوسرا گول بھی داغ دیا۔

پاکستان ٹیم نے بھی حریف گول پر حملے کیے اور اسے کئی مواقع ملے، لیکن ضائع ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول تیسرے کوارٹر میں رضوان نے اسکور کیا لیکن بیلجیئم نے مزید 3 گول کرکے میچ 1 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم یکم مئی کو اسپین جائے گی، جہاں اسپینش ٹیم سے 2 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.