
پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی جانب سے بھارت کے ہندو یاتریوں کو شادانی دربار، سندھ کے لیے ویزوں کا اجرا کردیا گیا۔
ہائی کمیشن نے پاکستان میں مذہبی مقامات کے دورے کے لیے بھارت کے ہندو یاتریوں کو 136 ویزے جاری کیے۔
بھارت کے ہندو یاتریوں کا گروپ 4 سے 15 دسمبر 2021ء تک سندھ میں شادانی دربار حیات پتافی میں شیو اتاری ست گرو سنت شادارم صاحب کے 313ویں جنم دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ شادانی دربار تین سو سال سے زائد پرانا مندر ہے جو دنیا بھر سے ہندوﺅں کے لیے مقدس مقام ہے۔
سنت شادارم صاحب 1708ء میں لاہور میں پیدا ہوئے تھے، یہ مندر انہوں نے 1786ء میں تعمیر کیا تھا۔
مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974ءکے پاک بھارت پروٹوکول کے تحت ہر سال ہزاروں سکھ اور ہندو یاتری مختلف مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان آتے ہیں۔
پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے ویزے دیگر ممالک سے ان تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے ہندو اور سکھ یاتریوں کو دیے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔
ہندو اور سکھ یاتریوں کو ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کی مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کے عین مطابق اور پاکستان کی تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کاوشوں کا بھی عکاس ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
صدر مملکت کی توثیق کے بعد پارلیمان مشترکہ اجلاس کے پاس شدہ تمام بل قانون بن گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کے مشترکا اجلاس سے پاس شدہ 31 بلوں کی توثیق کردی ۔
-
خالد مقبول صدیقی کا سندھ میں پی پی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے صوبائی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کا اعلان کردیا۔
-
کراچی گلستان جوہرمیں سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کا مقدمہ درج
اس وقت ان کا بھتیجا بھی کار میں تھا، جس نے سیٹ کے نیچے جھک کر جان بچائی
-
خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، ووٹر کو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرز ملیں گے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرز ہوں گے۔
-
ای وی ایم پر بلدیاتی الیکشن، پنجاب حکومت کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا موقف
پنجاب حکومت کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) پر کرانے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے موقف دے دیا۔
-
شبلی فراز نے فواد چوہدری کے بیان پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا
شبلی فراز نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ میں کچھ وزراء نے اس وقت ڈسکس کیا جب وزیر اعظم نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے۔
-
اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کےاقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے۔
-
وزیراعظم نے پارٹی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم عمران خان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
-
سندھ کمیشن فار ریگولائزیشن آف کنسٹرکشن آرڈیننس کا مسودہ تیار
مسودے کے مطابق آرڈیننس کے تحت کسی بھی حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، عارضی طور پر پورے سندھ میں انسداد تجاوزات آپریشن روک دیا جائے گا۔
-
خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ، 5بڑے شہروں میں میئر کا الیکشن براہ راست
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 5 میٹرو پولیٹن شہروں میں میئر کا براہ راست انتخاب 19 دسمبر کو ہوگا۔
-
یہ 92 یا 12 مئی2007 کا کراچی نہیں کہ دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا یہ بانوے یا بارہ مئی دو ہزارسات کا کراچی نہیں کہ دھمکی آمیز لہجہ اختیار کریں۔
-
شہری علاقوں کو غلام بنانے کا قانون واپس نہ لیا تو سڑکوں پر فیصلہ ہوگا، خالد مقبول
نئے نظام پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کو غلام بنانے کی کوشش کو واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا۔
-
مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا دورہ روس پر اعلامیہ جاری
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کے دورہ روس سے متعلق اعلامیہ سامنے آگیا۔
-
ایسی اتھارٹی کا مطالبہ کیا ہے جس کی منظوری کے بعد کوئی سوال نہ اُٹھے، چیئرمین آباد
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شیخانی نے کہا کہ ہم بھی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہیں ، پارکس، نالوں پر اور رفاعی پلاٹوں پر تعمیرات نہیں ہونی چاہیے۔
-
بلدیاتی مسودہ قانون پر مذاکرات، پنجاب کے بعد وفاق میں بھی ڈیڈلاک
پنجاب میں بلدیاتی مسودہ قانون کے معاملے میں صوبے کے بعد وفاقی سطح پر بھی مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔
-
پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کروانے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم پر انتخاب کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ۔