Categories
Breaking news

“پاکستان کے بارے میں اب بھی ہمارے خیالات اچھے ہیں” سری لنکن منیجر کے بھائی کا بیان آگیا

سیالکوٹ/ کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینج (Binance)کے مالک چینگ پینگ چین کے امیر ترین آدمی بن گئے

انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی ہنس مکھ ، انجینئر اور فیملی میں سب سے چھوٹا تھا، وہ ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا ، اس نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔

پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی والدہ سے ہر ہفتے ضرور بات ہوتی تھی، والدہ کو ابھی بھائی کے انتقال سے متعلق نہیں بتایا ، ان کی اہلیہ صدمے میں ہیں۔ پیر تک میت سری لنکا پہنچ جائے گی جو منگل کو حوالے ہوگی اور اس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ابھی بھی کراچی میں موجود ہے، ہمیں پاکستان پسند ہے، ایسا واقعہ کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں ہمارے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ وہ خود بھی فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے، پاکستانی لوگ بہت ملنسار ہیں، وہ بہت سے ممالک میں رہے، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید ایسے واقعات نہ ہوں۔

ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیپنجابسیالکوٹ

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.