Categories
Breaking news

پاکستان کی ٹیم اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہے: مصباح الحق

Advertisement
Advertisement

مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ سب نے مل جل کر کیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ شرجیل ہماری مرضی کے بغیر ٹیم میں آئے، سب نے مل بیٹھ کر ان کے بارے میں پلان بنایا کہ بیٹنگ اور فٹنس پر کس طرح کام کرنا ہے، پاکستان کی ٹیم اور شرجیل خان کو شامل کرنے کا فیصلہ مشترکہ ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے کوئی سمجھوتا نہیں کیا، ہر پلیئر کے فٹنس کے معیار پر نظر ہے، شرجیل کی فٹنس بھی جلد بہتری کی جانب جائے گی۔

شرجیل خان کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے سوال پر ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ یا تو یہ قانون بنادیں کہ فکسنگ میں سزا یافتہ کبھی نہیں کھیلے گا تو نہیں کھلائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *