Categories
Breaking news

پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی نمازی زخمی ہوئے تھے۔

گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو دفتر خارجہ سے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جمعۃ الوداع کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی طاقت کا اندھا دھند استعمال انسانی اصولوں اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملے فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے علاوہ اسلامی مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.