Categories
Breaking news

پاکستان کی سی پیک منصوبوں کی شرائط پر چین سے دوبارہ مذاکرات کی کوششیں، برطانوی اخبار

Advertisement
پاکستان  کی سی پیک منصوبوں کی شرائط پر چین سے دوبارہ مذاکرات کی کوششیں، برطانوی اخبار

برطانوی اخبار فنانشنل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان چین سے سی پیک منصوبوں کی شرائط پر از سر نو مذاکرات کی کوششیں کررہی ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبوں پر دو بارہ مذاکرات کا سبب وہ تحقیقاتی رپورٹس بنی ہیں جن میں چینی کمپنیوں کے اشتراک سے بنے بجلی گھروں میں اضافی لاگت اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کی گئی تحقیقات میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاورکمپنی اور شین ڈونگ رووی انرجی کے اشتراک سے بننے والے کول پاورپلانٹ کی لاگت اور قرض کی شرح میں تین ارب ڈالر اضافی ادائیگی کی جارہی ہے ۔

اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان وقتاً فوقتاً ایسے معاہدوں میں پھنستا رہا ہے جو اس کی معیشت کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں ۔

فنانشل ٹائمز نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستان نے چین کے دباؤ پر سی پیک منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات روک دی ہیں جس کا ایک مقصد مذاکرات میں زیادہ رعایتیں حاصل کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *