
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے۔
اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس سال اسلام آباد میں پانی کی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 5 شہروں میں چند خاندانوں کا قبضہ رہا ہے، اسلام آباد اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کا نیا نظام آرہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان کے 5 شہروں کے اختیارات وفاق اورصوبوں میں چند لوگوں کے پاس رہے، ماضی کے بلدیاتی نظام میں میئر کے پاس کوئی اختیار نہیں تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، اس باراسلام آباد کے میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والا میئر عوام کو جوابدہ ہوگا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ بنیادی صحت، تعلیم اور دیگرمسائل کے حل کی ذمےداری میئر کی ہوگی، اب لیڈر بااختیار نہیں، عوام با اختیار ہوں گے، امیر، غریب، ہر پاکستانی کے لیے پاکستان ایک جیسا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، سی اے اے ذرائع
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) سہولت نہ ہونے کی وجہ بتادی۔
-
سانحہ سیالکوٹ: مرکزی ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا
جن میں تیرہ مرکزی ملزمان ہیں مرکزی ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
-
ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔
-
مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑ دیں، سندھ لاوارث نہیں ہے، سعید غنی
وزیر اطلاعات برائے سندھ، سعید غنی کا کہنا ہے کہ آج نااہل اور نالائق عمرانی حکومت کا ایک جھوٹا اور نااہل وزیر سندھ آیا ہے، مراد سعید سندھ کی فکر چھوڑدیں، سندھ لاوارث نہیں ہے۔
-
نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ، سمری صدر کو بھجوانے کا امکان
نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت قانون پیر تک نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر کو بھجوائے گی
-
سیالکوٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے
-
سانحۂ سیالکوٹ میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی: IG پنجاب
آئی جی پنجاب راؤ سردار کا کہنا ہے کہ سانحۂ سیالکوٹ کے حوالے سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا جائزہ لیں گے، واقعے میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، راستے بلاک تھے، ڈی پی او اور ایس اپی پیدل چل کر وہاں پہنچے۔
-
سانحۂ سیالکوٹ: فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آ گئے
سانحۂ سیالکوٹ میں جائے وقوع بننے والی فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آ گئے۔
-
اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، سعد رفیق
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اہل لاہور کو کوئی خرید نہیں سکتا، این اے 133 کے لوگ باضمیر ہیں نون لیگ کو ووٹ دیں گے
-
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنے کیلئے سماعت مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
-
عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کرینگے: چیف جسٹس
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں پر تنقید کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
-
سیالکوٹ؛ سری لنکن فیکٹری منیجر کے قتل کی تفصیلات جاری
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ واقعے کی پولیس کو جب پہلی اطلاع ملی تو ہلاکت ہوچکی تھی۔
-
مفتی منیب الرحمٰن کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت
رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہےکہ کل سیالکوٹ میں انتہائی ناخوشگوارسانحہ رونما ہوا، اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور مذمت کرتے ہیں
-
سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی: تحقیقات میں انکشاف
سیالکوٹ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں، پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشتعل افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے سری لنکن منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کر کے معذرت کی تھی۔
-
سری لنکا نے پاکستانی مؤقف اور کارروائی کی تحسین کی، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرا سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا ہے، سری لنکا نے پاکستانی مؤقف اور بروقت کارروائی کی تحسین کی، واقعے کی انکوائری کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے
-
چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں: خورشید شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔