Categories
Breaking news

پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر رمیز راجہ نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر بےحد خوشی کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں رمیز راجہ نے کہا کہ ’یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ ’یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پُرجوش کرے گی۔‘چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے ہمیں دنیا کو مہمان نوازی دکھانے کا موقع ملے گا۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published.