Categories
Breaking news

پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیر خارجہ 

پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وزیر خارجہ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل ؟ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے…

انہوں نے کہا کہ ہم منی لانڈرنگ کے خواہاں نہیں اور ہم اپنے مفاد کی بات کرتے رہیں گے کیونکہ ہم نے دہشت گردی کی مالی معاونت کا تدارک کرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تعین کرنا ہو گا کہ ایف اے ٹی ایف ایک تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا ؟ جہاں تک تکنیکی پہلوؤں کا تعلق ہے تو ہمیں 27 نکات دیے گئے اور وہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ 27 میں سے 26 نکات پر ہم نے مکمل عمل کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیسویں نکتے پر بھی کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور مزید کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *