Categories
Breaking news

پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے زرداری اور شریف فیملی سے جان چھڑانا ضروری ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو تگڑا ہونا چاہیے اور ان جماعتوں سے زرداری اور شریف خاندان کے کنٹرول کا خاتمہ ضروری ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح غلط فہمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

لگتا ہے بلاول کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں، فواد چوہدری

سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں پیپلزپارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف فیملی نے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کو ڈسٹرکٹ کی جماعتیں بنادیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے تفصیلی گفتگو آج (اتوار) شب 10 بج کر پانچ منٹ پر نشر کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *