Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا کیسز 195745 اموات 3962

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی نسبتا ًکم تعداد رپورٹ ہوئی ہے اور نئے 2 ہزار 775 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 59 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 95ہزار 745 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 962 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7ہزار 615 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 84 ہزار 168 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

فیصل سبزواری اور اہلخانہ کورونا سےصحت یاب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری کورونا وائرس کی بیماری سے صحت یاب ہوگئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 75 ہزار 168 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 178 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 71 ہزار 987 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 629 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 303 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 879 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 119 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ملک میں کورونا سے مزید 148 افراد انتقال کرگئے

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 9 ہزار 946 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 109 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 398 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 962 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 25 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *