Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب

پاکستان: کورونا کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد کے قریب

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 3 فیصد کے قریب ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 467 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 2 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 266 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 33 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 974 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 18 ہزار 947 زیرِ علاج مریضوں میں سے 615 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 59 ہزار 253 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 فیصد سے زائد، مزید 7 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 فیصد سے زائد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 540 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 38 لاکھ 91 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 16 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار 885 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 38 لاکھ 62 ہزار 234 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 88 ہزار 608 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 682 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 479 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 81 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 790 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 943 ہو گئیں۔

کراچی: کورونا شرح میں خطرناک اضافہ، 15 فیصد ہو گئی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 495 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 708 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 748 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 661 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *