
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 4 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 102 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 2 ہزار 631 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 9 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
Table of Contents
اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین 70 سالہ افراد کو لگنا شروع
اسلام آباد میں کورونا وائرس کی سنگل ڈوز ویکسین کین سائینو اب 80 سال کی بجائے 70 سال کے افراد کو ان سپاٹ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 64 ہزار 373 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 769 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار 789 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 67 ہزار 238 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 516 ہو گئیں۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 37 ہزار 594 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 731 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 862 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 496 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 62 ہزار 775 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 588 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 942 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 212 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 13 ہزار 713 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 380 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 64 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
-
اعتماد کے ووٹ میں اہم ترین کردار جہانگیر ترین کا ہے: راجہ ریاض
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔
-
کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کیا؟ جہانگیر ترین
جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میری پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے راہیں جدا نہیں ہوئی ہیں، پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہوں اور شامل رہوں گا، کون لوگ ہیں جنہوں نے مجھے خان صاحب سے دور کر دیا ہے؟
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کا دائرہ کار بتدریج بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، پی کے ایل آئی میں ویکسی نیشن سینٹر فعال ہونے سے لاہور میں ویکسی نیشن مراکز تین ہو جائیں گے۔
-
جہانگیر ترین کی پیشی، 1 شخص پستول سمیت پکڑا گیا
جہانگیر ترین اور علی ترین کی آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پیشی کے موقع پر پولیس نے عدالت سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔
-
جہانگیر ترین PTI رہنماؤں کے ہمراہ عدالت پہنچے
آج لاہور کی بینکنگ کورٹ میں شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے پہنچنے والے جہانگیر ترین کے ہمراہ پاکستان تحریکِ انصاف کے مختلف رہنما بھی تھے جو جہانگیر ترین کی رہائش گاہ سے ہی ان کے ساتھ وہاں پہنچے۔
-
ایک پارٹی نے PDM کا فورم استعمال کر کے شوکاز بھیجا، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کر کے ایک پارٹی نے شوکاز بھیجا ،اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم اس کے الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
-
جہانگیر ترین اور بیٹے کی ضمانت میں توسیع
لاہور کی بینکنگ کورٹ نے شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں: منظور رضی
ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور رضی کا کہنا ہے کہ وزیرِریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیرِ ریلوے اپنا بیان واپس لیں۔
-
کراچی: پورٹ قاسم سے تشدد زدہ لاش برآمد
کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔
-
رحیم یار خان: 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں 2 رشتے دار ملزمان نے گھر میں معصوم بچیوں کو اکیلا دیکھ کر 1 کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور دوسری سے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
-
پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیں گی، فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔
-
مجھ سے پہلے پورٹ چارجز پر اضافی ادائیگی ہوتی تھی، عدنان گیلانی
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے حکومت پسند کرتی تھی
-
73 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت غلط قرار دے دی
سروے کے مطابق ملکی معیشت بھی پاکستانیوں کے اعتماد میں کمی کی وجہ بنی، 64 فیصد پاکستانیوں نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کو خراب کہا جبکہ 36 فیصد نے اچھا قرار دیا
-
مریم نواز آئیں تو مقابلے کو تیار ہوں، فردوس عاشق
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کرکٹ کھیلی، پنچنگ بیگ پر باکسنگ کے جوہر بھی دکھائے
-
محمد زبیر کا حماد اظہر کے بیان پر جواب
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جو سالانہ چار فیصد سے بھی کم ہے، اس کا موازنہ ہمارے دور سے کریں جب کم افراط زر کے باوجود پانچ میں سے چار سال میں نمو بیس فیصد سالانہ تھی