پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 704 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 852 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 594 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 9 فیصد رہی ہے جبکہ اب تک کُل 63 لاکھ 70 ہزار 707 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا کی نئی شکل سامنے آنے پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں: WHO
عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنض کا کہناہے کہ وہ کورونا وائرس کی نئی شکل کے سامنے آنے پر برطانیہ کے عہدے داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 40 ہزار 261 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 615 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں، 322 کورونا وائرس کے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 5 ہزار 484 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 19 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اس موذی وائرس سے کُل اموات 3 ہزار 352 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 526 مریض سامنے آئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 50 اموات ہوئی ہیں ، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 688 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 450 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 7 اموات ہوئی ہیں،جبکہ کُل اموات 1 ہزار 553 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
- البانیہ، گدھی کے دودھ کو کورونا کا علاج قرار دیے جانے کے بعد مانگ میں اچانک اضافہ
- کورونا وائرس انسانی دماغ میں بھی گُھس جاتا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 416 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 2 اموات ہوئی ہیں،جبکہ اب تک کُل 393 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 950 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 179 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 15 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیںجبکہ اس کے باعث اب تک کُل 210 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 831 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع
سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
-
KPT نے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی: علی زیدی
وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کہتے ہیں کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کےپی ٹی) نے ملازمین اور منوڑہ کمیونٹی کے ضرورت مند بچوں کی اسکول فیس معاف کر دی ہے۔
-
گوجرانوالہ: نون لیگی MPA عمران خالد بٹ کے گھر پر FIA کا چھاپہ
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر پر ایف آئی اے نے چھاپہ مارا ہے۔
-
کراچی: مبینہ مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 1 فرار، 3 گرفتار
کراچی میں نمائش چورنگی کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 1 ملزم ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
-
لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی
لاہور میں پلاسٹک کا سامان بنانےوالی فیکٹری میں لگی آگ پر 7 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
-
گھریلو و صنعتی صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن
-
خالی نشستوں پر 10 فروری سے قبل الیکشن نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن
ای سی آئین وقانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
-
حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ گیس بلاتعطل ملے گی، زبیر موتی والا
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 سے 14 گھنٹے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے
-
53 فیصد اہل کراچی انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا سے رابطے میں
گیلپ پاکستان نے کراچی کے شہریوں کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا
-
مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن گھٹا دی
استعفے 31دسمبر کو نہیں 23 دسمبر تک جمع کرائے جائیں، مسلم لیگ (ن) نے ارکان کو استعفے جمع کرانے کی ڈیڈلائن میں کمی کر دی۔
-
پنجاب: مختلف محکموں کے سیکرٹریز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کے مطابق وجیح اللّٰہ کنڈی کو سیکریٹری آئی اینڈ سی اور وقاص علی محمود کو سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کیا گیا ہے
-
شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سردی کی لپیٹ میں
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا
-
کورونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے، چیف سیکریٹری بلوچستان
کوئٹہ سمیت 24 اضلاع سے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ صوبے کے دیگر باقی 9 اضلاع سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہا ہے، فضیل اصغر
-
ملک میں 69 فیصد ہاؤسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف
سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں 69 فیصد رئیل اسٹیٹ کاروبار رجسٹرڈ نہیں یا بوگس کاغذات پر ہوتا ہے۔
-
پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں
فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ این اے 45 کرم اور پی کے 63 میں پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدوار 26 دسمبر تک درخواستیں بھیجیں
-
مولانا شیرانی کی ناراضی ایسی نہیں کہ منایا نہ جاسکے، کامران مرتضیٰ
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں میں دراڑیں پیدا کی جارہی ہیں، ہماری پارٹی میں بھی دراڑیں پیدا کی جارہی ہیں۔