پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 184 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 82 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 745 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 258 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 84 ہزار 362 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 229 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 67 لاکھ 75 ہزار 307 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

Table of Contents
نہیں کہہ سکتے کہ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے: شفقت محمود
وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں کہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث بند تعلیمی ادارے 11 جنوری کو کھلیں گے یا نہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کُل 35 ہزار 130 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 264 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 38 ہزار 974 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 16 ہزار 632 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 582 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 39 ہزار 341 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 85 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 23 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 661 ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 38 ہزار 20 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 421 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 181 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 184 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 303 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 224 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 862 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
بچوں سےجبری مشقت کےحقائق جاننے کیلئے کمیشن قائم
اسلام آباد ہائی کورٹ نےبچوں سےجبری مشقت کےحقائق جاننے کے لئے کمیشن قائم کر دیا، ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی سربراہی میں کمیشن ایک ماہ کے اندر تمام حقائق کا جائزہ لے گا ۔
-
اسٹیج ڈانسر کی گمشدگی پر بزرگ والدہ کا احتجاج
لاہور پریس کلب کے باہر اسٹیج ڈانسر حرا ملک کی بزرگ والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس تعاون نہیں کررہی ہے۔
-
پیپر آؤٹ ہونے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان منسوخ
پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے تحت ہونے والا پیپر قبل از وقت آوٹ ہونے کے باعث شیڈول سے 30 منٹ قبل منسوخ ہوگیا۔
-
شیخ رشید نے نادرا آفس میں ٹوکن کیوں لیا؟
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں نادرا آفس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سسٹم چیک کرنے کے لیے ٹوکن بھی حاصل کیا۔
-
پیپلزپارٹی نے استعفوں پر حالات کے مطابق فیصلہ دیا، رانا ثنا
مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی نے استعفوں پر حالات کے مطابق فیصلہ دیا ہے اور اس متعلق اپنا موقف دلیل سے پیش کیا ہے۔
-
رانا ثناء کی گواہوں کے بیانات کی فہرست کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے منشیات برآمدگی کے کیس میں مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کی گواہوں کے بیانات کی فہرست لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
اسلام آباد پولیس کی مشکوک کار پر فائرنگ، ڈرائیور ہلاک
اسلام آباد کے علاقے جی ٹین میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق، آئی جی اسلام آباد نے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے، تحقیقات کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
-
نوابشاہ: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتل
سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک اور جوڑا غیرت کے نام پر بھینٹ چڑھ گیا، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
-
PDM کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی
وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کہنے پر یا ان کے دباؤ پر مستعفی نہیں ہوں گے۔
-
حافظ آباد: کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
پنجاب کے گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع حافظ آباد میں کبوتر بازی سے روکنے پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی۔
-
پانی کی لائن پھٹنے سے گولیمار انڈر پاس میں پانی بھرگیا
کراچی میں گولیمار انڈر پاس کے اوپر پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس میں پانی بھرگیا ہے جس کی وجہ سے انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ لائن کی مرمت کا کام جلد کیا جائیگا۔
-
کراچی میں آج بھی ریکارڈ سردی ، کل سے ملک میں بارش
کراچی میں آج صبح بھی ریکارڈ سردی رہی،جہاں درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔
-
نیوکراچی: گتے کے گودام میں آگ لگ گئی
کراچی کے علاقے نیوکراچی کی ایک رہائشی عمارت میں واقع گتے کے گودام میں آگ لگ گئی، عمارت میں رہائش پذیر افراد کو اہلِ علاقہ نے بحفاظت نکال لیا۔
-
کراچی سے اغواء ہوا نوجوان گڑھی یاسین سے بازیاب
کراچی کے علاقے منگھو پیر سے 12 روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان کو گڑھی یاسین سے بازیاب کر لیا گیا، پولیس نے ایک اغواء کار کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
-
سائبر کرائم سرکل کی گلشن میں کارروائی ،بچی کو ہراساں کرنے پر ٹیوٹر گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرکے بچی کو ہراساں کرنے اور غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم عبدالقدیم کو گرفتار کرلیا۔
-
حکمران غربت نہیں، غریب مٹانے آئے ہیں، مصطفیٰ کمال