
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 30 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 874 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 5 ہزار 766 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 478 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 797 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 39 ہزار 498 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 51 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 187 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 لاکھ 34 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 18 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 48 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
Table of Contents
پشاور: کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ
پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے، تاہم اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہے، جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 51 ہزار 399 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 891 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 603 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 242 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 190 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 41 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 337 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 986 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
1 روز میں 16 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب
پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 67 فیصد ریکارڈ کی گئی، مزید 28 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 16 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 568 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 785 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی
کراچی میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی آگئی ، محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
-
پشاور: کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ
پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے، تاہم اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہے، جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔
-
پشاور ایئر پورٹ: بحرین کے مسافر سے منشیات برآمد
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین کے مسافر کے قبضے سے سوا کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
-
لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند
لاہور میں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 12 گھنٹے سے بند ہے، جہاں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نظر سو میٹر سے بھی کم ہے۔
-
وزیرِ اعظم کی چینی صدر سے ملاقات، وطن واپس روانہ
وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔
-
بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل
بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال تیسرے مہینے میں داخل ہو گئی ہے، سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز مسلسل بند ہیں، کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 فروری کو سول اسپتال کوئٹہ سے گرینڈ احتجاجی ریلی نکال کر ریڈ زون جانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دی ہے۔
-
وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملاقات کریں گے
چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر سے ملا قات کریں گے۔
-
سینیٹر فیصل جاوید نے صدارتی نظام کی حمایت کردی
جیو نیوز کے پروگرام جشن ِکرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔
-
10 شہروں میں کورونا کی شرح 10 فیصد سے زائد
کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 18 فی صد، لاہور میں 11 اور پشاور میں 25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
-
لاہور میں شدید دھند، نجی ایئرلائن کی دو پروازیں کراچی واپس آ گئیں
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے ایئربلو کی پرواز پی اے 406 رات 10:15 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
-
شادی میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، دولہے پر مقدمہ درج
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ عثمان ٹاون میں مقصود کی شادی کی تقریب میں آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔
-
جنوبی وزیرستان میں آپریشن، برقع میں فرار ہوتے ہوئے دہشت گرد گرفتار
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، کارروائی میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔
-
گوجرانوالہ: مکان کے لالچ میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو زنجیروں میں جکڑدیا
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کی وفات کے بعد اقبال بی بی بیٹے اور بہو کے ساتھ رہتی تھی۔
-
پی پی قیادت سے ملاقات کے بعد شہباز شریف کا نواز شریف کو فون
شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کی تفصیلات سے نواز شریف کو آگاہ کیا ۔
-
نوشکی، پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 4 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے ۔ پنجگور میں فالو اپ آپریشن بہتر گھنٹے جاری رہا ۔
-
وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کردیا
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں بچے اور نوجوان پڑھیں اور چھٹیاں نہ مانگیں۔