Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز، 44 اموات

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز، 44 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 57 لاکھ 13 ہزار 341 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد، 1 ماہ میں 32کورونا مریض جاں بحق

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 119 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 303 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 52 ہزار 359 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 441 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار 529 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 80 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 991 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار 293 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 137 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 683 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 399 ہو گئیں۔

سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقال

سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ہزار 992 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 334 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 392 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 219 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 175 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 708 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *