Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز، 33 اموات

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 378 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 49 لاکھ 79 ہزار 939 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 10 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

کورونا وائرس: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں یکم دسمبر سے تعطیلات کا فیصلہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 193 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 29 ہزار 55 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 447 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 56 ہزار 528 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 751 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 47 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 492 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 615 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 315 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 ہزار 444 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 260 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 449 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 156 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 538 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 126 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 461 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *