Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز، 32 اموات

Advertisement
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز، 32 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisement

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 410 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 49 لاکھ 21 ہزار 50 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 443 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 811 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

دنیا میں کورونا وائرس کے 53766702 کیسز، 1309703 ہلاکتیں

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 9 ہزار 703 ہو گئیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 141 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 26 ہزار 538 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 54 ہزار 738 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 738 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 9 ہزار 993 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 471 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 990 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 309 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 ہزار 994 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 255 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 393 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 156 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 349 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 119 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 447 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *