Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 208 کیسز، 37 اموات

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 18 ہزار 483 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 208 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 37 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 954 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز، 33 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 10 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 380 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 230 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 30 ہزار 362 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 551 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 57 ہزار 432 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 760 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 626 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 509 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 318 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 ہزار 871 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 263 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 529 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 156 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 5 ہزار 640 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 131 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 467 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *