Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 9 لاکھ سے متجاوز

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 9 لاکھ سے متجاوز

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 826 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 552 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 62 ہزار 620 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 392 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 17 ہزار 681 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں 88 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 88 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 712 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 6 اعشاریہ 43 فیصد ہو گئی۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 27 لاکھ 79 ہزار 296 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 49 لاکھ 56 ہزار 853 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 33 ہزار 971 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 768 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 118 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 909 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 413 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 924 ہو گئیں۔

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں ساڑھے 12 ہزار اموات

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 12 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 312 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 745 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 517 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 270 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 739 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 528 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 482 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *