Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 9 لاکھ سے متجاوز

پاکستان: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 9 لاکھ سے متجاوز

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 930 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 338 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 5 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 95 ہزار 690 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان: تیسری لہر میں کورونا کیسز کی کم ترین شرح ریکارڈ

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ موجودہ لہر میں مثبت کیسز کی کم ترین شرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 519 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 42 لاکھ 32 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 3 ہزار 882 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 364 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 251 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 672 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 194 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 358 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 247 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 280 ہو گئیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کیسز 17 کروڑ 95 لاکھ سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 95 لاکھ 73 ہزار 525 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 89 ہزار 455 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 431 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 776 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 303 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 19 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 574 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 850 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *