Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس کا 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارت، کورونا سے بچاؤ کیلئے نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا سے بیمار 17 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد اور پشاور میں 0.60 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *