Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے1دن میں 59 ہلاکتیں

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 983 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پشاور میں کورونا وائرس کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں اس وقت کورونا وائرس کے 18 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 665 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 897 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 173 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 662 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 36 ہزار 683 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 653 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 29 ہزار 828 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 62 ہزار 227 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 816 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار 10 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 848 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار 97 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 325 ہو گئیں۔

کراچی میں RCC چھت والے شادی ہالز بند رہیں گے: صدر ایسوسی ایشن

کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث کراچی میں آر سی سی چھتوں والے شادی ہالز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ہزار 569 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 278 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 744 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 161 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 140 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 94 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *