Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں 41 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 41 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 206 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 935 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 772 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 79 فیصد ہو گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 78 ہزار 398 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 623 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 75 ہزار 628 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 304 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 19 کروڑ 44 لاکھ 92 ہزار 475 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 98 لاکھ 53 ہزار 639 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 33 لاکھ 61 ہزار 160 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 44 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 44 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 57 ہزار 931 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 978 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 971 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 355 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 758 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 113 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 998 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

9 شہروں میں اب بھی کورونا شرح 10 فیصد سے زیادہ

پاکستان میں 9 شہروں میں ابھی بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 23 فیصد سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 41 ہزار 862 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 768 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 35 ہزار 56 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 371 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.