
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
x
Advertisement
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 551 ٹیسٹ کیئے گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 1 فی صد رہی جبکہ اب تک کُل 60 لاکھ 98 ہزار 771 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 کیسز
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 13 ہزار 235 ہو گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 459 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 48 ہزار 8 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز
- حیدر آباد: رات گئے کورونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق
پنجاب میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 57 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کل اموات کی تعداد 3 ہزار 422 ہو گئی۔
سندھ میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 6 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 164 ہو گئی۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 6 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کُل اموات کی تعداد 377 ہو گئی۔

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 72 اموات
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 369 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 792 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

خیبر پختون خومیں کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 4 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کل اموات کی تعداد 1 ہزار 477 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی وباء نے اب تک بلوچستان میں 175، آزاد جموں و کشمیر میں 191 جبکہ گِلگت بلتستان میں 99 افراد کی جان لی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
نوابشاہ میں صبح سویرے زلزلہ
سندھ کے ضلع بینظیر آباد کے شہر نوابشاہ اور گرد و نواح میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔
-
لاہور: سروسز اسپتال میں بیڈز کے گدے چوری ہونے کا انکشاف
گدوں کی چوری میں ملوث ایمبولینس ڈرائیور اور ہیڈ ڈرائیور معطل کردیئے گئے۔
-
سردیوں میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ
تین کارگوز کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے۔ کمپنیوں نے ایل این جی کے دام بڑھا دیے
-
پیٹرول بحران پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ آگئی
کمیشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد اس کی درآمد پر پابندی لگادی گئی
-
پشاور چڑیا گھر میں زرافہ مرگیا
قائم مقام ڈائریکٹر پشاور چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ باقی 2 زرافوں کا خیال رکھ رہے ہیں ، تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے۔
-
عمران خان کی کل کی تصویر ان کے مستقبل کا اشارہ ہے، نفیسہ شاہ
نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے چین کردیا ہے۔
-
شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد کے سامنے حکومت کے جھکنے کے امکان کو مسترد کردیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کواپوزیشن اتحاد حرام سمجھتا ہے، اُسی میں مولانا فضل الرحمٰن صدر کے امیدوار تھے۔
-
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد، جنرل آسٹن اسکاٹ کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے لیے تعاون کا یقین دلایا
-
حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پرعزم ہے ،وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے اسپیشل اکنامک زونزکو بجلی اور گیس کنکشنز کی جلد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
-
حکومت کے اراکین اگلے الیکشن کیلئے ہم سے رابطہ کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت بہت دباؤ میں ہے، کل کےجلسے سے ایوان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، اپوزیشن ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی، 31 دسمبر تک تمام ممبران سے کہا ہے کہ لیڈر شپ کو استعفے دے دیں۔
-
8 دسمبر گزر گیا، 13 دسمبر گزر گیا، 31 دسمبر بھی گزر جائے گا، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتیں مل کر بھی وزیراعظم کا بال بیکا نہیں کرسکتیں۔
-
فیصل جاوید کی اپوزیشن اتحاد کی آئندہ الیکشن میں شکست کی پیشگوئی
حکمران جماعت تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر فیصل جاویدخان نے آئندہ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی شکست کی پیش گوئی کردی ۔
-
جتنا جلدی ہوسکے پی ڈی ایم استعفے دے دے ، شیخ رشید
وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے استعفے دیں ، اسلام آباد آنا ہے تو آئيں۔
-
تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
-
مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا حکم
حکومت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسیحی ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی بھی پچیس دسمبر سے پہلے کی جائے گی۔
-
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی
ملتان کی ویمن جیل میں قید خاتون دم توڑ گئی، تاہم موت کی وجہ سامنے نہ آسکی۔