Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 65 اموات، کل ہلاکتیں 20465

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 65 اموات، کل ہلاکتیں 20465

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 724 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 65 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 4 فیصد سے زائد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 60 ہزار 268 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا سے مزید 92 اموات، کل ہلاکتیں 20400

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 253 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 92 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 783 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 5 فیصد ہو گئی۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک کُل 53 لاکھ 58 ہزار 808 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 36 ہزار 315 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 875 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 766 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 942 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 644 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 990 ہو گئیں۔

کراچی: پابندی کے باوجود شادی کی تقریب، 3 افراد گرفتار

کراچی کے علاقے شریف آباد میں پابندی کے باوجود شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہن کے بھائی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 662 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 748 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 24 ہزار 733 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 271 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 18 ہزار 940 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 532 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 516 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *