Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 38 اموات، کل ہلاکتیں 22108

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 38 اموات، کل ہلاکتیں 22108

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 97 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 38 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 131 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 936 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 96 ہزار 821 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 9 لاکھ سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 73 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار 768 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 124 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 42 لاکھ 79 ہزار 84 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 364 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 449 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 688 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 798 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 368 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 370 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 289 ہو گئیں۔

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 38 لاکھ 99 ہزار سے متجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 99 لاکھ 81 ہزار 557 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 99 ہزار 265 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 470 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 845 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 303 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 64 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 574 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 869 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *