Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 21 اموات

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 989 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 47 لاکھ 73 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں، جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 اعشاریہ 3 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 708 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 634 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 7 ہزار ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات…

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 21 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 21 ہزار 98 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 109 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 20 ہزار 65 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 51 ہزار 352 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 690 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 7 ہزار 831 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 429 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 41 ہزار 69 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 294 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار 432 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 247 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 195 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 154 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 4 ہزار 911 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 114 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 394 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 93 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *