Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 111 اموات

پاکستان: کورونا  وائرس سے مزید 111 اموات

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 29 ویں نمبر سے 28 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 256 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 111 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 782 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

Table of Contents

x
Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 70 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 173 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 64 لاکھ 28 ہزار 240 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی صورتِحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے، یہ واضح کردوں کہ اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 38 ہزار 268 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 361 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 7 ہزار 407 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 419 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 33 ہزار 874 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 783 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 56 ہزار 160 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 577 ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 36 ہزار 721 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 398 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 5 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 181 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 211 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *