
پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 اور مریض انتقال کر گیا۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 268 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 104 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 385 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 738 ہو چکی ہے۔
کراچی: کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، شرح 21.23 فیصد ریکارڈ
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 655 زیرِ علاج مریضوں میں سے 75 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 698 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 513 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 89 ہزار 568 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 48 ہزار 182 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 26 کروڑ 19 لاکھ 89 ہزار 280 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار 104 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 78 لاکھ 28 ہزار 826 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 576 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 109 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 824 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 845 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔
پاکستان: نئے 204 کورونا کیسز سامنے آگئے
پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 853 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 25 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 367 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 519 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 754 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ کے بلدیاتی انتخابات، علی زیدی کو کس بات کا خدشہ ہے؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر خدشہ ظاہر کردیا
-
دعا زہرا کے والد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
-
سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو کی نماز جنازہ اور تدفین بدین میں ادا کر دی گئی۔
-
پشاور: جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ، 3 زخمی
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں جماعتِ اسلامی کے رہنما کے گھر پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
-
کراچی: کئی سڑکوں پر بارش کا پانی موجود، ٹریفک کی روانی متاثر
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی موسمِ گرما کی پہلی بارش کے بعد بیشتر سڑکوں سے پانی کی نکاسی کر دی گئی ہے۔
-
پری مون سون بارشیں، سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
ملک کے بالائی علاقوں میں پری مون سون کی بارشوں کے بعد سندھ کے بیراجوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، بیراجوں میں سطح آب بڑھنے سے کینالز میں پانی مرحلہ وار بڑھایا جارہا ہے۔
-
لاہور، پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ
لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائنز کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا۔
-
کراچی: کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، شرح 21.23 فیصد ریکارڈ
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
-
نواب شاہ: آصف زرداری کی والدہ سپردِ خاک
سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کی تدفین آبائی قبرستان بالو جا قبا میں کر دی گئی۔
-
کراچی: بوٹ بیسن کے قریب سمندر میں7 افراد ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں 7 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
-
فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں۔
-
نوابشاہ میں پھنسے 170 مسافر متبادل پرواز سے کراچی پہنچ گئے
بارش اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو نوابشاہ میں اتارا گیا تھا۔
-
کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان
بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
-
جی ایس پی پلس معاملہ،یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کا پہلا اجلاس
وزرات تجارت کے مطابق مانیٹرنگ کمیشن نے وزرات تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے کی۔
-
جی بی اور خیبر پختونخوا کے پہاڑوں پر برف باری
بابوسرٹاپ اور گیٹی داس میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے جس کے باعث بابوسر ناران نیشنل ہائی وے بند کردیا گیا ہے۔
-
آرمی چیف سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس کی ملاقات
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔