Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 207 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 941 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 184 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 637 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 24 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دبئی سے کورونا مریض کراچی پہنچ گیا

کورونا وائرس سے متاثرہ 1 مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 585 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 34 لاکھ 69 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 15 کروڑ 66 لاکھ 23 ہزار 21 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 5 لاکھ 76 ہزار 467 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 82 ہزار 411 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 673 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 228 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 73 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 430 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 932 ہو گئیں۔

پاکستان: مکمل کورونا ویکسینیٹڈ افراد 7 کروڑ سے متجاوز

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر آچکی ہے، جبکہ یہاں مکمل ویکسینیٹڈ افراد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 720 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 665 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 644 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 364 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.