
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 4 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید صرف 189 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 367 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 340 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 23 ہزار 590 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 165 زیرِ علاج مریضوں میں سے 451 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 85 ہزار 85 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 30 ہزار 417 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 73 لاکھ 28 ہزار 286 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 549 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 94 ہو گئیں۔
Table of Contents
پاکستان میں مزید 3 کورونا مریض فوت
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 4 ہزار 765 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 551 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 18 ہزار 860 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 312 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 16 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 22 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 239 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔
پاکستان: مزید صرف 443 کورونا مریض، اموات رپورٹ نہ ہوئیں
پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی آئی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 47 ویں نمبر پر آ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس دوران کوئی کورونا مریض فوت نہیں ہوا۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 468 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 693 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
سیاسی کمیٹی آج بھی بنی گالہ طلب
وزیرِ اعظم عمرا ن خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنیوالا ہے: فیصل جاوید
حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، ان شاء اللّٰہ۔
-
حکومتی وفد آج چوہدری براداران کو منائے گا
اتحادیوں کو منانے کے لیے حکومتی وفد آج چوہدری برادران کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے گا۔
-
عون چوہدری مدینہ میں ہیں؟
نور بخاری کی انسٹا پوسٹ میں عون چوہدری کو مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
لاہور: پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی، 1 کی حالت تشویشناک
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 2 مختلف مقامات پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
-
کمالیہ، وزیراعظم آج دوپہر 3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے
وزیراعظم کے خطاب اور جلسے کے لئے اسپورٹس گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں۔ عمران خان اتوار کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی جلسہ کریں گے۔
-
مریم اور حمزہ کی قیادت میں ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج روانہ ہوگا
پاکستان مسلم لیگ ن کا مہنگائی مکاؤ مارچ آج لاہور سے روانہ ہوگا جس کی قیادت حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی۔
-
کراچی، موسم آج بھی شدید گرم رہے گا
کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم رہے گا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے
-
حکومتی ارکان کی تعداد سے متعلق اپوزیشن رہنما کا نیا دعویٰ
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔
-
الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم مجرم بن چکے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مجرم بن چکے ہیں، ایک مجرم کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔
-
کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز
تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ بھی یہی ہوگا، یہ ان کی سیاسی تدفین کا دن ہوگا۔
-
احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کی طرف یوٹرن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کر رہے ہیں
-
وزیراعظم اور MQM رہنماؤں میں آج ملاقات کا امکان
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے
-
وزیراعظم، ایم کیو ایم قیادت کی ملاقات متوقع
وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی قیادت کے درمیان کل ملاقات ہوسکتی ہے۔
-
خطاب کے دوران مریم نواز کی زبان لڑکھڑا گئی
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کبھی ان کی زبان لڑکھڑائی، کبھی انھوں نے کسی کی نقل میں کچھ کہا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر من چلوں کو نیا مشغلہ ہاتھ آگیا۔
-
مجھے حکومت ہی نہیں اپوزیشن بھی خطرے میں نظر آ رہی ہے، عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اُن کے پابند نہیں ہیں۔