Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا سے مزید 44 اموات، کل ہلاکتیں 22152

پاکستان: کورونا سے مزید 44 اموات، کل ہلاکتیں 22152

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 52 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 13 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد کے قریب رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 152 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 921 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 29 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 97 ہزار 834 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

بھارتی کورونا 11 ملکوں تک پھیل گیا: WHO

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویری انٹ دنیا کے 11 ملکوں تک پھیل چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 45 ہزار 924 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 25 ہزار 8 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 6 ہزار 290 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 546 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 700 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 453 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 392 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 484 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 294 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس 20 ہزار سال قبل بھی وار کرچکا ہے، ایسے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن کے مطابق کورونا وائرس مشرقی ایشیاء میں تباہی پھیلا چکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 502 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 775 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 893 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 304 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 121 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 576 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 908 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *