Categories
Breaking news

پاکستان: کورونا سے مزید 3 درجن اموات، کل ہلاکتیں 22188

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 935 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 110 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 188 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 53 ہزار 842 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے 20 ہزار سال قبل بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس 20 ہزار سال قبل بھی وار کرچکا ہے، ایسے ثبوت ملنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جن کے مطابق کورونا وائرس مشرقی ایشیاء میں تباہی پھیلا چکا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 32 ہزار 710 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 995 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 98 ہزار 944 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 842 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 43 لاکھ 71 ہزار 850 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 1 کروڑ 41 لاکھ 65 ہزار 288 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کورونا وائرس، اس سال غربت مزید بڑھنے کا خدشہ

کورونا وائرس کی پابندیوں کے باعث چھوٹے کاروبار اور محنت مزدوری سے وابستہ لاکھوں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، 2020ء میں ملکی آبادی کا 40 فیصد طبقہ غربت کی لکیر سے نیچے تھا جبکہ اس سال یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہے، یہاں اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 655 کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 713 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 44 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 407 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 560 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 298 ہو گئیں۔

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں پھر کمی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی آئی ہے، گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 82 ہزار 528 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 776 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 26 ہزار 932 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 305 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 20 ہزار 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 578 مریض وفات پا چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا سے مزید 44 اموات، کل ہلاکتیں 22152

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 52 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 13 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح ڈھائی فیصد کے قریب رہی۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 950 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 111 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *