وفاقی وزیر جاوید لطیف نے سوالات اٹھائے ہیں کہ ترقی کرتا پاکستان کس نے ڈبویا؟ ملک کو کس نے اس حال میں پہنچایا؟ پاکستان کی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی اور عدم استحکام کیوں ہے؟ انصاف کیوں نہیں مل رہا، مقبول قیادت کو کیوں مارا جا رہا ہے؟
اسلام آباد میں جاوید لطیف نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ سہولت کسی اور کو میسر ہے کہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت کنفرم ہو جائے، یہ سہولت صرف عمران خان کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ کے حق میں ایک فیصلہ آ جائے تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مل گیا، قوم کا اعتماد تب بحال ہو گا جب انصاف پر مبنی فیصلے دیں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارا موازنہ کرنا ہے تو 2017ء سے کریں، آج سے مت کریں، بارودی سرنگیں جو آپ نے لگائیں اب قوم انہیں بھگت رہی ہے، بتایا جائے کہ لاڈلے کو لانے کے لیے نواز شریف کو بلی کیوں چڑھایا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ایک نئی خواہش اور لڑائی جاری ہے کہ آنے والوں کو کس طرح ناکام کرنا ہے، ایک سال پہلےکہا جا رہا تھا کہ ایک ادارہ غیر سیاسی ہو گیا تو سیاسی ورکرز نے سکھ کا سانس لیا، لوگوں نے محسوس کر لیا کہ دیر سے ہی لیکن اقرار ہوا کہ مداخلت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک نئے خواب کی تکمیل میں ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، الیکشن سے کوئی بھاگ نہیں رہا، نواز شریف سے معافی مانگ کر ملک میں واپس لانا ہوگا۔
جاوید لطیف نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے کیسز کو مزید سہولت کاری نہ دی جائے، پنجاب اسمبلی کے کیس کا فیصلہ ایک ہی دن میں سنایا جائے۔
اسحاق ڈار آئی ایم ایف ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟ اسدعمر
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سوال اٹھایا ہے کہ پرسوں اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف کی ویڈیو لنک پر ملاقات ناکامی کا شکار کیوں ہوئی؟
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ، توشہ خان اور اولاد کے حوالے سے کیس کے فیصلے کے بغیر انتخابات میں جائیں گے تو انصاف نہیں ہو گا۔
جاوید لطیف نے یہ بھی کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو کو ذاتی معاملہ کہا جاتا ہے، ان کا کردار دنیا جانتی ہے، ویڈیو اگر حکومتِ وقت نے ریلیز کی ہے تو وہ مجرم ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
گورنر سندھ نے نوجوان لڑکوں کیلئے مثال قائم کردی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں ننھے بیٹے کو نہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
-
ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے، آصف زرداری
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم میں وہ خون نہیں جومشکلات کی آگ سے موم کی طرح پگھل جائے۔
-
صدرِ مملکت کا 4 بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 4 بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔
-
لاہور کی تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ
لاہور کی تاریخی درس گاہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔
-
وزیراعلیٰ سندھ کی بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر حاضری دی۔
-
آئندہ انتخابات سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، رضا ربانی
پیپلز پارٹی کے رہنما رضاربانی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات اکیلے لڑنا ہیں یا پی ڈی ایم کےساتھ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
-
ن لیگ کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف گرفتار
محکمۂ اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کو گرفتار کر لیا۔
-
بے نظیر جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں: بلاول بھٹو زرداری
وزیرِ خارجہ کے منصب پر فائز پاکستان پیپلز پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کا تدبر اور فلسفۂ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے، وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں۔
-
جمہوریت کیلئے بھٹو خاندان کی خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں: ڈاکٹر ارشاد کمبوہ
پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے لیے بھٹو خاندان کی خدمات کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا۔
-
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، عطاء تارڑ
وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے۔
-
وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے: تیمور سلیم جھگڑا
خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معیشت سے کھیل رہی ہے۔
-
لاہور: تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
لاہور ہائی کورٹ نے تھیٹر رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی۔
-
استعفوں کی منظوری، عامر ڈوگر کا پرویز اشرف سے رابطہ
استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو فون کیا ہے۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ارکانِ پارلیمنٹ سے ملیں گے
ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں اور سیاسی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔
-
جلد الیکشن کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی: فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔
-
والدہ کی جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ والدہ کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف بہادرانہ جدوجہد سے تحریک لیتے ہیں۔