Categories
Breaking news

پاکستان کا بابر میزائل کا کامیاب تجربہ

Advertisement
Advertisement

پاکستان کا بابر میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے بابرکروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ، کروز میزائل450 کلومیٹرتک زمین سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا ، بابرکروزمیزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کےذریعے کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بابرکروزمیزائل450کلومیٹرتک زمین،سمندرمیں ہدف کونشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر چئیرمین نیسکام ڈاکٹررضاثمر سمیت کمانڈرآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی اور دیگراعلیٰ حکام موجود تھے۔

چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کےتربیتی، آپریشنل تیاریوں کے معیار اور ویپن سسٹم کی ہینڈلنگ کوسراہا جبکہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی ملکی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی میں کردار کو سراہا۔

صدرعارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور سروسزچیفس نےکامیاب تجربے پر جوانوں کو مبارکباد دی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *