
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہکلہ تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے M-14 پر بھی باقاعدہ طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ذمہ داریاں سنبھالتے ہی موٹروے پولیس کی جانب سے نئی شارع پر فلیگ مارچ کیا گیا۔
Table of Contents
لاہور پولیس کی موٹروے پر اہلکار تعیناتی سے معذرت
لاہور پولیس نے اپنے اہلکار لاہور سیالکوٹ موٹروے پر تعینات کرنے سے معذرت کرلی، آئی جی پنجاب کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی نفری کی کمی کا سامنا ہے لہذا اہلکار دینا ممکن نہیں۔
موٹروے M-14 استعمال کرنے والوں کی بروقت مدد اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے M-14 پر پہلی مدد مہوش نامی کار سوار خاتون کی کی، جن کی گاڑی میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جبکہ پہلا چالان حمزہ نامی شخص کا کیا گیا جن پر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے کا الزام ہے۔
موٹروے ایم 14 مجموعی طور پر 292 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس کا آغاز ہکلا انٹرچینج سے ہوتا بے جبکہ فتح جنگ، پنڈی گھیب، تراب، داؤد خیل، کالاباغ انٹرچینج، کوٹ بیلیاں انٹر چینج، پائی خیل، کنڈل انٹرچینج اور عبدالخیل انٹرچینج سے ہوتا ہوا یارک انٹرچینج پر اختتام پذیر ہوتا ہے، ہکلا سے ڈی آئی خان موٹروے دو مین ٹول پلازہ اور 8 انٹرچینجز پر مشتمل ہے۔
موٹروے ایم 14 سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان سفر میں نہ صرف خاطر خواہ وقت کی بچت ہوگی بلکہ سفر محفوظ طریقے سے طے کیا جاسکے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا، فواد چوہدری
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری پاکستان کی سیاست کی تاریخ بن چکے ہیں، نوازشریف اور زرداری کا نہ ہی کوئی مستقبل ہے اور نہ حال ہے۔
-
عمران خان، کیوں اتنے سال رپورٹ ریلیز نہ کرنے کی منتیں کرتے رہے؟ مریم نواز
مریم نواز نے عمران خان کے پی ٹی آئی فنڈنگ کی پڑتال کےخیر مقدم پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولوگے لوگ مان جائیں گے؟، تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
-
موسم کی خرابی، فیصل آباد کیلئے پی آئی اے کی پرواز کراچی واپس آگئی
-
عمران آئیڈیل باتیں کرتے ہیں، عملی زندگی اس کے برخلاف ہے، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات میں پی ٹی آئی کا سب کچھ سامنے آچکا ہے۔
-
لال حویلی کے باہر بچپن میں کتابیں بیچتا تھا، شیخ رشید
شیخ رشید احمد نے کہا کہ معیشت کورونا کے باعث شدید بحران کا شکار تھی۔
-
مراد علی شاہ کو اکثریت مبارک ہو، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اکثریت مبارک ہو، آئین کے خلاف کیسے اس اکثریت کے فیصلے کو قبول کرلیں
-
ذوالفقار علی بھٹو ناقابل تسخیر تحریک ہیں، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ناقابل فراموش تاریخ اور ناقابل تسخیر تحریک ہیں
-
ارسلان محسود قتل کیس،چالان جمع کرانے کیلئے پولیس کو مہلت
کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے میں ارسلان محسود قتل کیس کا چالان جمع کرانے کے لئےپولیس کو 8 جنوری تک کی مہلت دے دی۔
-
اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے
-
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تبدیل
اڈیالہ جیل راولپنڈی کےسپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
-
وزیر اعلیٰ کے ایک جملے کو استعمال کیا جا رہا ہے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک جملے کو استعمال کیا جا رہا ہے، اس بار ا ن کو معلوم ہے یہ کامیاب نہیں ہوں گے تو لسانیت پھیلا رہے ہیں۔
-
نواز شریف سے ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈی جی ISPR
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، اگر کوئی ڈیل کی بات کرتا ہے تو انہی سے سوال کریں کہ ڈیل کون کر رہا ہے، پوچھا جائے کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کے محرکات کیا ہیں؟ کیا شواہد ہیں؟ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اس مسئلے سے باہر رکھیں۔
-
مریم صفدر آزادی صحافت پر حملے کررہی ہیں، شہباز گِل
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مریم صفدرکی آڈیو کو 24 گھنٹے ہوچکے،وہ مسلسل آزادی صحافت پرحملےکررہی ہیں
-
غلط فہمی میں نہ رہیں کہ اومی کرون ہونے سے فرق نہیں پڑتا: اسد عمر
ملک میں کورونا وائرس کی وباء کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ غلط فہمی میں نہ رہیں، یہ بات ذہن سے نکال دیں کہ اومی کرون ہو گیا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
-
کسی اور کے وعدے مکمل پیپلز پارٹی کر رہی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وعدے کوئی اور کررہا ہے مکمل پیپلز پارٹی کر رہی ہے، کراچی کی اگر کوئی خدمت کر رہا ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔
-
پاکستان غریب تر، عمران امیر تر ہو گیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان غریب تر مگر عمران امیر تر ہو گیا ہے۔