Categories
Breaking news

پاکستان پیپلز پارٹی کا منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاج کا فیصلہ

پارلیمنٹ پاکستان پیپلز پارٹی نے منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس میں کل بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا، بلاول بھٹو بھی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ منی بجٹ نے عوام کی کمر کو مزید توڑ دیا ہے جس کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے صدائے احتجاج بلند کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی پی نے علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا، فیصلے کے مطابق کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پیپلز پارٹی علامتی بھوک ہڑتال کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامتی بھوک ہڑتال پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر باہر کی جائے گی اور اس بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے ایم این ایز اور سینیٹرز بھوک ہڑتال میں شریک ہوں گے، اس سلسلے میں پی پی پی قیادت نے اراکین پارلیمنٹ کو آگاہ کرکے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.