Categories
Breaking news

پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام بھٹو شہیدکی 42ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ محفل

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(دوست نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اسپین اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر منہاج القرآن بارسلونا میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 42ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پیپلزپارٹی اسپین چوہدری اشتیاق حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بھٹو شہید نے قوم کو فخر سے سر اٹھا کر جینے کاڈھنگ سکھایا۔بھٹو نے دنیا کو بتایا کہ لیڈر موت کو شان سے قبول کرتا ہے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا۔
برسی میں پیپلزپارٹی یورپ کے نائب صدر میاں عبدالروف آرائیں،ملک مظہر،ملک ابرار،محمد عیسی رانجھا،چوہدری ساجد گوندل ،پروفیسر طاہرعظیم،راجہ بشارت،قاضی احسان،شیر خان،حاجی محمد رزق گوندل اور دیگر مکتب فکرکے افراد نے شرکت کی اور بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پاکستان کے لئے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دی گئی خدمات کو خراج عیقدت پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔پیپلزپارٹی پارٹی یورپ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عبدالرزاق صادق اور صدر پیپلز پارٹی سپین چوہدری اشتیاق حسین نے برسی کو آرگنائز کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *