Categories
Breaking news

پاکستان ٹی ٹی پی کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا، بلاول

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے ٹی ٹی پی کو دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ بس بہت ہو چکا، اب اور نہیں، پاکستان ٹی ٹی پی کی سرحد پار دہشتگردی مزید برداشت نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گرد تنظیموں کو پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے مالی اور دیگر معاونت کے شواہد موجود ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹی ٹی پی کو مالی اور انتظامی معاونت کے ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس میں کابل کی سابقہ حکومت کے عناصر بھی ملوث ہیں، ہمیں دہشت گردوں کی محفوظ پناہگاہوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

معیشت کے اعتبار سے پاکستان پر مشکل وقت ہے، بلاول بھٹو زرداری

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معیشت کے اعتبار سے یہ پاکستان کے لیے مشکل وقت ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جڑیں کاٹنا ہوں گی اور دہشت گرد کارروائیوں کے ذمے داران سے جواب طلب کرنا ہو گا۔

اس سے پہلے بلاول نے کہا تھا کہ پاکستان کابل کی طالبان حکومت کے ساتھ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کر سکتا ہے، لیکن تعلقات توڑنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *