Categories
Breaking news

پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا

Advertisement
کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا: نوشین حامد

پاکستان نے کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگے گی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے حکومتی سطح پر پاکستان نے 2 بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز، 33 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 33 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 10 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے دوا کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دے دی ہے، بہت جلد پاکستان کورونا وائرس کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کے لیے پیسے ادا کر دے گا۔

نوشین حامد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ پاکستانیوں کو ویکسین میسر آئے گی، پہلے مرحلے پر فرنٹ لائن ورکرز اور 65 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو ویکسین لگے گی۔

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے جلسے فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں، صنعتوں اور ریسٹورنٹس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کے احکامات بھی دے دیئےہیں۔

نوشین حامد نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اسکولوںمیں موسم سرما کی طویل تعطیلات کر دی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *