
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کے حوالے سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے ادائیگیوں میں آج تک کبھی نہ ڈیفالٹ کیا اور نہ آئندہ کرے گا، ایسی باتیں نہ کی جائیں جس سے پاکستان کو نقصان ہو، افواہیں پھیلا کر ملک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں، کسی قسم کی پریشانی کی بات نہیں ہے، ضرورت کے مطابق ایندھن کے ریزروز موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ انشاء اللّٰہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی وقت پر کرے گا، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جائے، پاکستان کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام ہو رہا ہے، پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یورو بانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بارے میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو اچھے طریقے سے مینیج کیا جا رہا ہے، معیشت سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، اللّٰہ کے فضل سے ہر چیز ٹھیک چل رہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پوچھتے ہیں کیا یہ افواہیں درست ہیں کہ نہیں؟
قومی خبریں سے مزید
-
لانگ مارچ، پنجاب پولیس اہلکار کیڑے والی دال ملنے پر پھٹ پڑے
ناقص کھانا کھلانے پر پنجاب پولیس نے ’دال اے دال اے صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگادیے۔
-
آرمی چیف کا مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف میڈیکل کور کی تنصیبات کا الوداعی دورہ کیا، سرجن جنرل آف پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
-
گوجرانوالہ، طالبہ نے ڈاکو سے پستول چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی
گوجرانوالہ کے علاقے گلشن کالونی میں یونیورسٹی کی طالبہ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے اسلحہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔
-
سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل پر ایکشن لیا ہے، ناصر شاہ
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سیہون حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی غلطی سامنے آئی ہے۔
-
عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کا دعویٰ غلط نکلا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اومنی گروپ کے پلی بارگین کرنے کا دعویٰ غلط نکلا۔
-
اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کا حکم نامہ کیوں جاری ہوا؟
-
پی ٹی آئی کو کون سی 35 شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 35 شرائط پر کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت مل گئی۔
-
کراچی: عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے پہنچ گیا
سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے عدالتی عملہ اسلامیہ کالج کراچی کی عمارت خالی کرانے پہنچ گیا۔
-
عمران خان پر حملہ، JIT نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر حملے سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی نے ملزم نوید سے تفتیش شروع کر دی۔
-
کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے لوگوں کو بہت تکلیف دی ہے۔
-
تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں، اعظم سواتی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ تشدد اور بے لباس کرنے پر معاف کرتا ہوں۔
-
عمران خان غیرملکی چینلز پر ملک کی ایجنسیوں پر الزام لگا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
چیئرمین پی سی پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ایجنسیاں عمران خان کو مارنے کے درپے ہیں تاکہ نام ان لوگوں پر آئے جن پر عمران خان الزام لگارہے ہیں۔
-
اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی
اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت دے دی۔
-
لانگ مارچ، آئی جی نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔
-
تحریک انصاف نے ریلی کی اجازت کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
-
توشہ خانے کے کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے، سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کئی تحائف اونے پونے خرید کر بیچے گئے۔