Categories
Breaking news

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Advertisement

نیپئر میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کو جیت کیلئے174 رنزکا ہدف ملا تھا۔فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اورشاہین آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نے 19.4 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔تین میچوں کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، محمد رضوان کی اننگز میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔محمد حفیظ 41 رنز بناکر نمایاں رہے، خوشدل شاہ 13 اور حیدر علی نے 11 رنز بنائے، فہیم اشرف 2 اور کپتان شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے میچ میں شاداب خان نے ٹاس جیت کر ماضی کے برعکس پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیویز کی جانب سے ڈیون کونوے 63 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ ٹم سیفرٹ 35، گلین فلپس31، مارٹن گپٹل 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز بنا سکی، اسکاٹ کگلین 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے کین ولیمسن 1 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *