Categories
Breaking news

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

Advertisement
پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی

پاکستان نے مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان مذہبی آزادی سے متعلق امریکی من مانی اور من پسند قانون سازی کو مسترد کرتا ہے۔

امریکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینا زمینی حقائق کے بالکل خلاف ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام کی ساکھ کے بارے میں شدید شکوک و شبہات ہیں۔ غیرحقیقی تعین دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں معاون نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ بین المذاہب ہم آہنگی کا بھر پور عکاس ہے۔ پاکستانی قوانین، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ بھارت میں جاری مذہبی آزادی کا فقدان اور اقلیتوں پر مظالم امریکی رپورٹ پر کڑا سوال ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت مذہبی آزادی کو کھلے عام نظر انداز کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *