Categories
Breaking news

پاکستان میں کورونا کے وار، مزید 37 اموات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، تاہم اس کے کیسز میں اب کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 37 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 799 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار 786 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 553 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہو چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ہو کر 5 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 87 ہزار 168 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 668 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 327 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 لاکھ 42 ہزار 955 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 18 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار 557 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 62 لاکھ 581 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 30 لاکھ 33 ہزار 174 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 30 مریض جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے وار مسلسل جاری ہیں، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کے کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 30 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار 112 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 906 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 103 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 267 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار 84 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 65 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 987 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 990 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پشاور: کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ

پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد سے زیادہ ہے، تاہم اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ کم ہے، جبکہ ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 826 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 764 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 853 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 372 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *