
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر ہے، یہاں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جن کی شرح 11اعشاریہ 53فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 48 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 2ہزار 987 مریض شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 269کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 25 ہزار 39 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 1 لاکھ 4ہزار 45 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 423 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 91 ہزار 725 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 77 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 383 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 41 ہزار 693 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 821 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 527 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 160 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 94 ہزار 166 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 998 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 27 ہزار 497 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 980 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 38 ہزار 115 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 755 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 390 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 651 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 188 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی، جاپانی شہری بھٹک کر اورنگی پہنچ گیا
104 ممالک کا دورہ کر کے پاکستان آیا جاپانی نوجوان راستہ بھٹک کر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن جاپہنچا جسے پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے کر فارنرز سیکورٹی سیل کے حوالے کردیا۔
-
پریانتھا قتل کیس، وڈیوز کی فارنزک رپورٹ آگئی
سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں کلوز سرکٹ کیمرا ریکارڈنگ کی فارنزک رپورٹ آگئی، سی سی ٹی وی کیمروں کی وڈیوز میں ایڈیٹنگ نہیں پائی گئی۔
-
شکارپور میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
شکارپور کے گاؤں حبیب جکرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
کراچی کے بعد کورونا نے کے پی میں ڈیرا جما لیا
کراچی کے بعد کورونا نے خیبرپختونخوا میں پنجے گاڑ لیے۔ پشاور میں شرح 36 فیصد اور نوشہرہ میں 47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
-
اصل جمہوریت ہم ہیں، علی زیدی
انہوں نے کہا کہ وہ شیریں مزاری سے کہیں گے کہ بلاول بھٹو زرداری کو انسانی حقوق کی کمیٹی سے نکال دیں۔
-
کراچی ایئرپورٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
-
کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران 12 کلو چرس برآمد
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 14/2022 بجرم دفعہ 6/9-C اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔
-
نیبل گبول نے شہباز شریف کو اچھا اداکار کہہ دیا
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیبل گبول نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے ۔
-
گلگت شندور روڈ پر برفباری سے نظامِ زندگی مفلوج
گلگت سے شندور ٹاپ کے راستے میں تین فٹ برف پڑی ہے۔ جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگئی۔
-
وزیراعظم کا مہنگائی کمی پر بیان، پاکستانی اکثریت کا یقین کرنے سے انکار
وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی کم کرنے سے متعلق بیان پرعوام کی اکثریت نے یقین سے انکار کردیا۔
-
سراج الحق کے نزدیک پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا یوٹرن کیا؟
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کے صدی کے سب سے بڑے یوٹرن کا ذکر کردیا۔
-
اندرون سندھ صحافیوں کی سلامتی چیلنج بن گئی، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اندرون سندھ صحافیوں کی سلامتی چیلنج بن گئی ہے۔
-
جماعت اسلامی نے معاہدہ کر کے سندھ حکومت کو ریلیف دیا، فیصل سبزواری
فیصل سبزواری نے کہا کہ 2013 کے بلدیاتی قانون کو بھی ایم کیو ایم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا، ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرین کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
-
سال 2021: آزادی صحافت کی صورتحال مزید ابتر ہوئی
کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ برائے سال 2021 ءجاری کر دی۔
-
وزیراعظم منصب پر بیٹھنے کا جواز کھوچکے، احسن اقبال
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر قانون منصب پر بیٹھے کا جواز کھوچکے۔
-
فائز نظرِثانی کیس کا فیصلہ تاریخی ہے، احسن بھون
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی اور اہم سنگ میل قرار دے دیا۔